کیرالا میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے دعوئے تو کئے جاتے ہیں مگر اس مدد کو ایک مخصوص رنگ دینے کی کوششوں کا پس پردہ مقصد پولرائزیشن کی سیاست ہوتی ہے۔
اکثر یہ دیکھنے میںآیا ہے کہ ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں مدد او رراحت کے نام پر فرقہ وارنہ نفرت پھیلانے کا کوئی موقع بھی نہیں گنوایا جاتا۔
سوشیل میڈیاپر آر ایس ایس کے حوالے سے اس طرح کی تصوئیریں شیئر کی جاتی ہیں جس کو دیکھ کر لوگ یہ کہنے پر مجبو رہوجاتی ہیں کہ آر ایس ایس کے کارکن لوگوں کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ہے۔
الاٹ نیوز کے اس ویڈیو میں ایسے چھ حقائق پر روشنی ڈالی ہے جس میں آر ایس ایس کے نام سے منسوب سوشیل میڈیاپوسٹ میں کچھ تصوئیریں شیئر کی گئی ہیں جس میں آر ایس ایس کے کارکنوں کو سیلا ب زدگان کی مدد کرتے ہوئے دیکھا یاجارہا ہے جبکہ یہی تصوئیریں مغربی بنگال اور بہار سیلاب کے وقت بھی استعمال کی گئی تھیں تاکہ لوگوں کو گمراہ کیاجاسکے۔
بالخصوص پوسٹ کارڈ نامی ویب سائیڈ پر اس کے تصوئیریں شیئر کی جاتی ہیں ۔پیش ہے حقائق پر مبنی الاٹ نیوز کا یہ ویڈیو