سیان ڈیگو کیلیفورنیا کے ملٹری ہاسپٹل میں فائرنگ

سیان ڈیگو ۔ /26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملٹری حکام نے بحریہ کے میڈیکل سنٹر سیان ڈیگو کیمپس میں واقع ایک عمارت کے اندر تیز نشانہ باز کی فائرنگ کا جواب دیا ہے ۔ دواخانہ کے فیس بک پیج پر یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ایک تیز نشانہ باز نے بحریہ کے ميڈیکل سنٹر کیمپس میں واقع عمارت نمبر 26 میں گھس کر فائرنگ کی ۔ وہاں موجود تمام سے کہا گیا کہ وہ وہاں سے دوڑ نکلے  یا چھپ جائیں یا پھر اس نشانہ باز بندوق بردار کا مقابلہ کریں ۔ تاہم اس ملٹری ہاسپٹل کے ترجمان مائیک الوریز نے کہا کہ میں اس تیز نشانہ باز کی موجودگی کی توثیق نہیں کرسکتا البتہ صبح 8 بجے کے قریب عمارت نمبر 26 میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں ۔