مشہور ٹیلی ویثرن نیوز شواربن ڈبیڈ میں اینکر فایا ڈیسوزا نہایت برہم اور جذباتی انداز میں کہہ رہی ہیں کہ ٹیلی ویثرن نیوز چیانلوں پر عوامی مسائل کے بجائے مذہب کے نام پرنفرت پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کے مقابل انہیں کھڑا کرنے کاکام کیاجارہا ہے ۔
جذبات انداز میں وہ کہہ رہی ہیں کہ سیاست دانوں کا کام مذہب کے متعلق جانکاری حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بات کو شش کریں کہ جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیا ہے ان کی زندگی صحت ‘ بچوں کامستقبل اور بینکوں میں رکھا پیسہ کس طرح محفو ظ رہے۔
انہیں اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے اور فضائی آلودگی سے بے قصور لوگوں کی زندگی ختم نہ ہوجائے ۔ فایا ڈیسوزا کہہ رہی ہیں کہ آج بینکوں میں رکھا ہوا عوام کا پیسہ تک محفوظ نہیں ہے اور ہمیں نفرت کی آگ میں جھونکنے کا کام کیاجارہا ہے۔
وہ اپنے ناظرین سے اس بات کا بھی وعد ہ کرتی دیکھائی دے رہی ہیں کہ وہ کبھی بھی میرر ناؤ پر ایسے کوئی خبر نہیں دیکھائیں گی جو نفرت پر مبنی ہو بلکہ ایسے خبروں کی نشریات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گی جو عوامی مسائل سے جڑی ہوں تاکہ میڈیا کے ذریعہ عوام کے ان مسائل کی یکسوئی ہوسکے۔