سیاسی فائدے کی خاطر شادی کے لئے مجھ پر دباؤ ڈالاگیا۔ تیج پرتاب

لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاب نے کہاکہ آرجے ڈی اور فیملی کے کئے لوگوں کے سیاسی فائدے کے لئے مجھے بلی کابکرا بنایاگیاہے
نئی دہلی۔راشٹرایہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادوکے بڑے بیٹے تیج پرتاب نے گیا میں کہاکہ’’ لالو پرساد یادو کے بیٹے تیج پرتاب نے کہاکہ آرجے ڈی اور فیملی کے کئے لوگوں کے سیاسی فائدے کے لئے مجھے بلی کابکرا بنایاگیاہے‘‘۔

ایک روز قبل ہی ان کی چھ ماہ کی بیوی ایشوریہ نے ان کے خلاف طلاق نامہ داخل کیا ہے جس کی وجہہ سے گھر والوں او ردوستوں سے تیج پرتاب کی کافی بحث وتکرار بھی ہوئی۔جیل میں قید اپنے والد سے رانچی میں ملاقات کے لئے روانگی سے قبل تیج پرتاب نے کہاکہ’’ہم دونوں میں کوئی میل نہیں ہے۔ ہم دونوں ہی بہت ہی علیحدہ پس منظر سے ہیں۔

ہماری تہذیب اور جہاں پر بڑھے ہوئے وہ دوکنارے ہیں۔ میں اس شادی کے لئے تیار نہیں تھا۔ میں نے اپنے بھائی تیجسوی اور بہنوں سے گوہار لگائی مگر کسی نے میری بات نہیں سنی‘‘۔

بہار کے سابق منسٹر اور راشٹرایہ جنتا دل ایم ایل اے تیج پرتاب یادو نے کہاکہ انہیں پارٹی او رگھر والوں کے سیاسی فائدے کے لئے بلی کا بکرا بنایاگیاتھا۔چہرے سے مایوس لگ رہے تیج پرتاب نے کہاکہ’’ میں اپنے فیصلے سے دستبرداری اختیار نہیں کروں گا۔ تیرا کمان سے نکال گیا ہے۔

اگر وزیراعظم بھی مداخلت کریں گے تو بھی میں ان کی نہیں سنوں گا‘‘۔ اس شادی کو 2018میں سال کی سب سے عالیشان شادی مانا جارہاتھا۔ تیج پرتاب یادو کی شادی بہار کے سابق چیف منسٹر داروغہ رائے کی پوتری اور سابق منسٹر چندریکا رائے کی بیٹی سے اسی سال 12مئی کو ہوئی تھی۔