ممبئی: رائیس فلم میں51سالہ اداکار نے گجرات میں شراب کی تسکری کرنے والے کا کردار نبھایا ہے جس کے کاروبار کو بالآخر ایک پولیس افیسر نے ناکام بنادیا اور وہ پولیس افیسر کا رول نواز الدین صدیقی نے نبھایا ہے۔
جرائم کی زندگی پر بنی فلم کے کردار کے مطابق سرگرم سیاست کا حصہ بننے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہاکہ وہ ایکٹر ہی ٹھیک ہیں۔’’ میں صرف یہ اداکاری کرسکتا ہوں‘ میں وہ (سیاست ) نہیں کرسکتا‘۔ اگر میں وہ کرنا شروع کردوں تو میری جان ہی نکل جائے گی۔
مجھے اس کام کے بارے میں نہیں معلوم ہے او رنہ ہی میں کرسکتا ہوں‘نہ میں اُس سے وابستہ ہوں ‘ اور نہ ہی کرنا چاہوں گا‘‘۔
شاہ رخ خان اپنی فلم کی کامیابی پر پچھلے رات بات کررہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ فلم کے دیگر ادکار بشمول نواز الدین صدیقی اور سنی لیونی بھی موجو دتھے۔
دی فین کے اداکارنے سنی لیونی پر تعریف کے پھول نچھاور کرتے ہوئے کہاکہ اس نے فلم کے گیت ’’ لیلا و الیلا ‘’ گیت پر شاندار مظاہرہ کیااو روہ حقیقت میں اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے نواز الدین صدیقی کے سین کی بھی ستائش کی جس میں صدیقی نے مائیکل جاکسن کے اوتار میں رقص کیاہے۔بعد ازاں شاہ رخ اور نوازالدین نے فلم کے گیت پر رقص بھی کیا۔