کوچا دھمن( کشن گنج)۔کوڑی بیر پور پنچایت میں سیاست ملت فنڈ حیدرآباد۔ جمیل الرحمن فاونڈیشن کیری بیر پور کی طرف سے کمبل تقسیم کئے گئے ہیں۔ کیری بیر پور میں تقریباً300بیواؤں کے علاوہ سندر واڑی پنچایت کے ساپیٹا وشن پور گاؤ ں میں150کمبل اور چاول کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ جامعہ محمد المدرسہ موتی باغ کشن گنج میں تقریبا 50بچوں میں کمبل تقسیم کئے گئے
۔متعلقہ رکن اسمبلی مجاہد عالم نے ا س موقع پر کہاکہ سیلاب کی وجہہ سے علاقہ کے حالات نہایت ابتر ہے۔ تین ماہ کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی حالات معمول پر نہیں ہیں اور سیلاب کی تباہی کی تصویرکوہم بھول نہیں پائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تباہی کا منظر اب بھی ان کی آنکھوں میں گھوم رہا ہے۔
رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے سیاست ملت فنڈ حیدرآباداورجمیل الرحمن فاونڈیشن کیری بیر پور کو سیلاب زدہ علاقے میں فلاحی کاموں کی انجام دہی پر مبارکباد پیش کی ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ بالخصوص سیاست ملت فنڈ حیدرآباد نے اس ضمن میں مرکزی رول ادا کیا ہے جس کے لئے میں دل کی گہرائیوں سے سیاست ملت فنڈ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں بھی بہار کے سیلاب زدگان کے لئے سیاست ملت فنڈ کادست تعاون اسی طرح آگے رہے گا۔اس موقع پرقاری مشکور احمد‘مکھیا نمائندہ محفوظ ظفر ‘ عامل‘ عبدالسلام ‘ شہنواز حسین ‘قدیر عالم ‘ احمد حسین ‘معظم ‘ ظہیر عالم سیٹھ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ ضروریات زندگی کے سامان پر مشتمل تین ٹرک سامان سیاست ملت فنڈ کی جانب سے مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان کی نگرانی میں بہار کے سیلاب زدگان کو راحت پہنچانے کے لئے روانہ کیاگیاتھا۔
You must be logged in to post a comment.