کارواں ساہو کے 1000خاندانوں کا روز مرہ استعمال اور دلہا ودلہنوں کے ملبوسات سے استفادہ
حیدرآباد۔ سیاست ملت فنڈ ‘ فیض عام ٹرسٹ او رہیلپنگ ہینڈس کی جانب سے جناب زاہدعلی خان ایڈیٹر سیاست ‘ جناب افتخار حسین سکریٹری فیض عام ٹرسٹ‘ رضوان حیدرٹرسٹی فیض عام ٹرسٹ کے ہاتھوں کارواں ساہو علاقہ کے غریب مرد او رخواتین بچوں کے علاوہ دولہا ودلہنوں کے لئے ایک ہزار خاندانوں میں ملبوسات کی تقسیم عملہ پور کاروان میں کی گئی۔
وا ضح رہے کہ سیاست ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ اور ہیلپنگ ہینڈس کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر گذشتہ دوسالوں سے کپڑوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔
جناب افتخار حسین نے کہاکہ مدیر اعلی سیاست جنا ب زاہد علی خان کی نگرانی میں ان ادارہ جات کے ذریعہ گذشتہ دوسالوں سے غریبوں میں کپڑوں کی تقسیم کا یہ فلاحی عمل جاری ہے جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں‘ ایسے لڑکے او رلڑکیوں جو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئی ہیں اور ان کے والدین پریشا ن حال ہیں وہ ملبوسات کی خریداری نہیں کرسکتے۔ ان کے لئے کپڑوں کی تقسیم کے ذریعہ ان کی خوشیوں کو دوبالا کیاجاتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ تقسیم کا یہ عمل شہر کے مختلف مقامات کے علاوہ مولاعلی میں بھی کیاگیا جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ جناب عثمان بن محمد الہاجری صدر دکن وقف پروٹکشن سوسائٹی نے خیرمقدم کیا اور جناب زاہدعلی خان کی سرپرستی میں سیاست ملت فنڈ اور فیض عام ٹرسٹ کے بشمول ہیلپنگ ہینڈس کی جانب سے ہونے والے اس فلاحی کام پر روشنی ڈالی او رکہاکہ ادارہ سیاست کے ہمراہ مذکورہ فلاحی ادارے قوم کے مسائل اور ان کی بنیادی ضروریات او رشادیوں میں والدین کی مدد اور جوڑوں کے لئے کپے مہیاکرانے کے لئے آگے ائے ہیں۔
اس موقع پر سوسائٹی کے اراکین مقبول الہاجری محمد اسمعیل شریف ‘ محمد ناظم ‘ محمد بن عثمان الہاجری‘ شیخ عمران او رعوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔
You must be logged in to post a comment.