۔12خصوصی اور 58ترغیبی انعامات کی پیشکش
حیدرآباد۔ 26ڈسمبر ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے دوسرے مِنی ڈرا کی تقریب آج شام دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوی۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرپہلے انعام کیلئے جناب میر شجاعت علی جنرل مینجر روزنامہ سیاست نے قرعہ نکالا اور محمد اشرف (نیو زویا سوٹس اینڈ ساریز)، عبدالنبی (دل بہار مسالہ) ، محمد نشاط (اثاثہ گولڈ)، کپل ریڈی (اسٹیٹس)، سید نظام الدین (حبیباس پاکستانی ڈریسیس) ، گوپال (جاجو شی اینڈ کڈس)، تیروپتی راو (سری چرنا کمینکیشن) ، بابر (فیوچر الیکٹرانکس)، منہاج (ڈورو سلیپ میٹرسیس)، سید جلیس (زونی) اور سید معین(کشش) نے قرعہ نکالا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2017ء کے دوسرے مِنی ڈرا میں LEDٹیلیویزن ‘ریفریجریٹر، واشنگ مشین، مائیکرو ویو اوون ‘ مکسر گرائینڈر‘ جیوسر مکسر‘ ویکیوم کلینر‘ رائس کوکر، آئیرن ایلکٹرک کٹل اورانڈکشن اسٹوو ‘ سانڈویچ ٹوسٹرکی قرعہ اندازی کی گئی۔ اس دوسرے منی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق اثاثہ گولڈ ، گیونس، سبحان بیکری، نیو زویا سوٹس اینڈ ساریز، کیلی شاپ، یوسفین بازار ویڈنگ مال، کشش، جاجو شی اینڈ کڈس اور اسٹیٹس شاپ سے ہے۔ اس کے علاوہ روز نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 58 ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ دوسرے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 2 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور اسکے علاوہ 2017، www.siasat.com/siasatshoppingdhoomپر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔سیاست شاپنگ دھوم کے مزید دو منی ڈرا بالترتیب 4 اور 16 جنوری 2018ء کو دفتر سیاست میں منعقد ہوں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9908025687 پر ربط قائم کریں۔