سگریٹ نوشی کرتے ہوا ہاتھی سرخیوں میں۔ ویڈیو ہوا وائیرل

بنگلور۔ اگر آپ سونچتے ہیں کہ صرف انسان ہی سگریٹ نوشی کرتے ہیں تو آپ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد خود غلط قراردیں گے۔ مذکورہ ہاتھی کا یہ ویڈیو کرناٹک کے ناگارا ہول نیشنل پارک کا ہے‘ جہاں پر مذکورہ ہاتھی سگریٹ کے بڑے بڑے دم لے رہا ہے۔

ایس سی ایس انڈیا کے سائنس داں اور ہاتھی کے ماہر ڈاکٹر ورون گوسوامی نے کہاکہ ’’ہاتھی جنگل میں جلتی ہوئے کچھ اجزاء کو سگریٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے راحت محسوس کررہا ہے ‘‘۔ کوئلے عام پر زہریلے اجزاء کا حامل مانا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ اس کی کوئی قدرتی حیثیت نہیں ہے‘ جنگلی جانور دواء کے طورپر اس کے استعمال سے متاثر ہوتے ہیں۔ خبر اس بات کی بھی ہے بجلی گرنا یا کسی وجہہ سے جنگلات میں لگے آگے کے بعد وہا ں پر پیدا ہونے والے کوئلے کا جنگلی جانور بڑے شوق کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔

اس سے قبل دنیا بھر کے زولوجیکل پارک سے جانوروں کے سگریٹ نوشی کرنے کے بہت سارے ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوچکے ہیں