نئی دہلی: امرناتھ یاترا پر دہشت گرد حملہ جس میں سات لوگ مارے گئے اور پندرہ لوگ زخمی ہوئی تھے کے دودنوں کے بعد ایک ویڈیو منظر عام پر آیا جس میں پانچ دہشت گرد بے خوف ہوکر کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔یہ پانچ لوگ مشتبہ کشمیری دہشت گرد ہیں‘ ایسالگتا ہے کہ ویڈیو کشمیرکی کسی وادی میں لیاگیا ہے ۔ پانچ منٹ کا طویل یہ ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائر ہوا ہے جس میںیہ دہشت گرد اے کے 47 رائفل کو وکٹ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
اس امرناتھ یاترا پر حملے کی ہر شعبہ حیات نے مذمت کی ہے کشمیر کے سیاست دانوں بشمول حریت کے لیڈروں او ر شہریوں نے بھی اس کی شدید مذمت کی ہے۔سمجھاجارہا ہے کہ دہشت گردوں نے ویڈیو کو پروپگنڈے کے طور پر استعمال کیاہے تاکہوہ سکیورٹی فورسس سے بے خوف دیکھائی دے سکیں۔کئی طلبہ ‘ کاروباری او رسیول سوسائٹی نے امرناتھ یاترا حملے کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیاہے۔
مشتبہ دہشت گرد بڑے آرام سے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں اور پس منظر میں اردو گانا بج رہا ہے ۔سال 2015کے دوران بھی اسی طرح کا ایک گروپ فوٹوگراف دہشت گردوں کا ہاتھوں میں ہتھیار تھامے منظر عام پر آیا تھا جس میں برہان وانی بھی موجود تھا او ریہ فوٹو گراف کافی وائرل ہوا تھا۔