حیدرآباد: سکندر آباد ریلوے اسٹیشن پر بچہ مزدوری مہم کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر سولہ بچوں کو مزدوری سے بچالیاگیا ہے۔ یہ کارروائی پولیس عہدیداروں او رویمن ڈیولپمنٹ اور چلڈرن ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی اشتراک سے عمل میں لائی گئی ہے ۔ ان بچو ں کا تعلق بہار او رمدھیہ پردیش سے ہے ۔ کچھ لوگ بہار اور دیگر ریاستوں سے غریب بچوں کو لاکر یہاں مزدوری کرواتے ہیں ۔ ان بچوں کو دانا پور ۔ سکندر آباد ایکسپریس سے یہاں لایا جاتا ہے ۔
پولیس اور ویمن ڈپارٹمنٹ نے اس ٹرین سے شہر آنے والے بچوں کوبچالیا ۔