کولکتہ ۔3مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) گوشت کے ریاکٹ کے سرغنہ کو جو مردہ جانوروں کا گوشت خریدتا تھا اور اُسے کچرے میں پھینک دینے کے بجائے انہیں رسٹورنٹس اور ہوٹلوں کو سربراہ کرتا تھا ۔ جنوبی 24پرگنا ضلع میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس ریاکٹ کے سرغنہ 52سالہ بسواناتھ گارائی ساکن سونارپور جنوبی 24پرگنا ضلع کو گاڑیا ریلوے اسٹیشن کے قریب گرفتار کرلیا ۔ تاحال 11افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جس میں ایک سیاسی تنظیم کا لیڈر بھی ہے ۔
بسواناتھ عرف بشنوکلیدی ملزم ہے اور نارایل ڈنگا علاقہ میں ایک گودام کا مالک بھی ہے ۔