پٹنہ : طنز و مزاح کے مشہور و معروف صاحب طرز شاعر و ادیب علامہ اسرار جامعی نئی دہلی کے جامعہ نگر میں کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ان کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اورجسم کے دوسرے حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں ۔
فی الحال وہ چلنے پھرنے سے معذور ہیں ۔انہوں نے احباب سے اپنی جلد صحت یابی کیلے دعاء کی اپیل کی ہے ۔