سچر کمیٹی کے حوالے سے راجستھان کے محکمہ صحت کے مسلم عملے کی جانکاری حاصل کرتے ہوئے سنٹر کو تفصیلات بھیجی گئیں

جئے پور۔یہ کہتے ہوئے کہ سچر کمیٹی کی سفارشات کونافذ کیاجارہا ہے‘ راجستھان حکومت ریاست کے محکمہ صحت میں برسرخدمت مسلم عملے کی تفصیلات اکٹھاکرتے ہوئے مرکز روانہ کررہی ہے۔ایک لیٹرجو30نومبر کو ریاست کے میڈیکل‘ صحت اور خاندانی بہبود ڈائرکٹریٹ نے جاری کرتے ہوئے ریاست کے تمام سب سنٹرس‘ پبلک ہلت سنٹرس اور کمیونٹی ہلت سنٹرس میں برسر خدمت مسلم ملازمین کی تفصیلات طلب مانگی ہے۔

لیٹر میں تمام چیف میڈیکل او رہلت افیسروں( سی ایم ایچ اوز) کو مخاطب کرتے ہوئے ان ملازمین کی پرسنل تفصیلات کی جانکاری حاصل کی ہے۔

نومبر20کے روز جاری کردہ ’’ڈپٹی سکریٹری یونین ہلت منسٹری کے ایک ارڈر‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے مذکورہ لیٹر پر دستخط کرنے والے اسٹیٹ ڈائرکٹوریٹ کے جوائنٹ ڈائرکٹر بی ایل سائنی نے کہاکہ مکتوب کے ساتھ ایک پروفارما بھی منسلک ہے جس میں مسلم ملازمین سب سنٹرس ‘ پبلک ہلت سنٹرس ( سی ایچ سی ایس) پر ان کے عہدے کے متعلق محکمہ کے ای میل ائی ڈی پر فوری جانکاری روانہ کی جائے ۔

لیٹر میں مزید لکھا ہے کہ یہ جانکاری مرکز ی حکومت کوروانہ کی جائے گی۔جب سائنی سے رابطہ قائم کیاگیاتو انہوں نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ حکومت اقلیتی طبقے کے سرکاری ملازمین کی سچر کمیٹی کی سفارشات کو لاگو کرنے کے لئے جانکاری حاصل کررہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ جانکاری ملازمین کے پوسٹنگ کے مقام اور ریٹائرڈ منٹ کی تاریخ پر مشتمل ہے۔ سائنی نے کہاکہ ’’ہمیں موصول ہدایت کے مطابق ہم نے جانکاری جمع کی اور مرکز کوروانہ کردیا ہے‘‘