نئی دہلی:سپریم کورٹ کو جمعہ کے روز پانچ نئے ججس ملے جس کے بعد ان کی تعداد 28تک پہنچ گئی ہے۔
جسٹس ایس عبدالنظیر جو کرناٹک ہائی کورٹ میں خدمات انجام دے رہے تھے انہیں بھی مذکورہ پانچ نئے ججس کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
جسٹس سنجئے کشنن کول‘ جسٹس نوین سنہا ‘جسٹس موہن ایم شانتاگو ڈیر‘ جسٹس دیپک گپتا‘ اور جسٹس ایس عبد النظیرکی حلف برداری کے ساتھ ہی معزز عدالت میں 31کے تعداد کو پورا کرنے کے لئے صرف تین ججس کا تقرر باقی رہے گا۔
سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے تقرر سے قبل جسٹس کول نے چیف جسٹس مدراس ہائی کورٹ‘ جسٹس سنہا ‘ چیف جسٹس راجستھان ہائی کورٹ‘ جسٹس شانتنا گوڈار ‘ چیف جسٹس کیرالا ہائی کورٹ ‘ جسٹس گپتا ‘ چیف جسٹس چھتیس گڑہائی کورڈ اور جسٹس نظیر ‘ چیف جسٹس کرناٹک ہائی کورٹ کے حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔