سپریم کورٹ کی معتوب آئی پی ایس افسر اولین خاتون ڈی جی پی گجرات

احمدآباد۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سینئر آئی پی ایس افسر گیتا جوہری جنہیں سپریم کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ وہ 2002ء کے گجرات فسادات کی تحقیقات سے دُور رہیں، کیونکہ ان پر الزام عائد ہوا تھا کہ وہ جانبداری سے کام لے رہی ہیں۔ آج حکومت گجرات نے انہیں ریاست کی نئی سربراہِ پولیس مقرر کردیا۔ وہ 1982ء بیاچ کی آئی پی ایس افسر ہیں اور اپنے کیریئر میں کئی بار تنازعات کا شکار رہ چکی ہیں۔ وہ ڈی جی پی مسٹر پی پی پانڈے کی جانشین ہوں گی، جنہیں عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر کی وجہ سے توسیع نہیں دی گئی ہے۔ گیتا جوہری ریاستی پولیس کی اولین خاتون سربراہ ہوں گی۔