سپریم کورٹ نے کتھوا عصمت ریزی کیس کو پٹھان کورٹ منتقل کردیا۔ 

نئی دہلی۔ ریاست جموں او رکشمیر کے ضلع کتھوا میں بکروال قبائیلی سماج کی اٹھ سالہ معصوم کی عصمت ریزی اور بے دردی سے قتل کے کیس پر سنوائی کو جموں کشمیر سے پٹھا ن کورٹ منتقل کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے یہ کاروائی کی ہے۔

کتھوا عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔