سپریم کورٹ طلاق ثلاثہ کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گا

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے منگل کے روز کہاکہ اس مسلئے کو یکساں سیول کوڈ کے طرز پرنہیں دیکھاجانا چاہئے مگر طلا ق ثلاثہ انسانی حقوق کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہے۔

عدالت نے کہاکہ مسلمانوں میں رائج طلاق ثلاثہ‘ نکاح ‘ حلال اور کثرت ازدواج کے قانونی پہلوؤں کو جائزہ لیاجائے گا۔علیحدگی کے لئے طلاق ثلاثہ درست اقدام ہوگا یا نہیں اس کا جائزہ لینے کی بات کہتے ہوئے چیف جسٹس جگدیشن سنگھ کھیہار‘ جسٹس نی وی رامنا اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑکی بنچ نے سینئرکونسل سے پوچھا کہ دونوں جانب سے سوال تیار کئے جائیں جو ہفتہ طویل سنوائی کے دوران مئی 11کو پیش کئے جائیں گے۔

تاہم عدالت نے اس سوال واضح کردیا کہ مسلم پرسنل لاء کے تحت دئے جانے والی طلاق یاتو عدالت کی نگرانی میں ہوگی یاپھر عدالت کی نگرانی میں چلائے جارہے ثالثی ادارے جو قانون ساز اداروں کے تحت ہونگے۔

مسئلہ کے خد وقال کے تعین میں اگلے سنوائی 6فبروری کو مقررکرتے ہوئے بنچ نے سینئر کونسل تین طلاق کی مخالفت کرنے والے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں چاہنے والے دونوں طبقوں کو ایک ساتھ بیٹھ کرعدالت کی ایماء پر مسائل کے خد وقال کاجائزہ لیں۔

عدالت نے تمام درخواست گذاروں سے کہاکہ وہ اپنے تین وکلاء کے نام پیش کریں جو دونوں جانب سے عدالت میں پیش ہوں گے۔ مرکزی حکومت نے عدالت عالیہ سے پہلے ہی کہا ہے کہ ’ طلاق ثلاثہ‘ نکاح‘ حلال اور کثرت ازدواج ہندوستان میں جس پر مسلمانوں عمل کرتے ہیں’’ یہ اسلامی طرز عمل کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی لازمی ہے‘‘

۔سپریم کورٹ میں داخل مرکزی حکومت کے حلف نامی میں یہ بات کہی گئی ہے۔حکومت نے ایران‘مصر‘ انڈونیشیا‘ ترکی ‘ تونیسیا‘ موروکو‘ افغانستان ‘ بنگلہ دیش اورپاکستان میں شادی کے قوانین میں تبدیلیوں کا حوالہ بھی دیا۔

تاہم مسلم پرسنل لاء بورڈ ( اے ائی ایم پی یل بی)نے قبل ازایں عدالت میں کہا تھاکہ طلاق ثلاثہ ’ اور کثرت ازدواج سماجی ضرورت اور ایک راحت ہے یہ خواتین کے لئے نقصاندہ نہیں ہے

۔اپنی معشوقہ سے اظہار محبت میں ایک عاشق14نومبر کے روز تما م حدوں کو پارکرتے ہوئے 2000ہزار کے نوٹوں سے سجی کار تیار کی ۔

مگر افسوس کی بات تو یہ ہے اس منچلی عاشق کاجنون اس کی محبوبہ دیکھتی اس سے قبل پولیس نے عاشق کو گرفتار کرلیا۔ممبئی کاساکن یہ شخص 2000کے کرنسی نوٹوں سے اپنا کار کو سجا یا اور جب تک وہ اپنی گاڑی سڑک پر اترتا ‘ ممبئی پولیس نے اس کو کار کے ساتھ گرفتار کرلیا۔