چینائی/ناگر کول۔ اپنی حالیہ دنوں میں ریلیز فلم ’’میرسال‘‘ میں جی ایس ٹی کے حوالے سے مشہور اداکاروجئے یہ ثابت کردیا کہ وہ بی جے پی کے متعلق نرم رویہ کے حامل نہیں ہیں اور اس عمل کو ’’ غیرحقیقی ‘‘ بھی قراردیا جارہا ہے اور مطالبہ ہے کہ اس ٹیکس کے طریقے کار کو ختم کیاجائے۔
مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن نے گڈس اینڈ سروسیس ٹیکس کے متعلق ’’ غیرحقیقی‘‘باتوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا‘ یکم جولائی کو بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کی مرکزی حکومت نے یہ فیصلہ لیاتھا ‘ وہیں پر پارٹی کے ایک او رساتھی ایچ راجہ نے دعوی کیا ہے کہ فلم کے ذریعہ وجئے ’’ مخالف مودی نفرت‘‘ کاانکشاف ہوگیا ہے۔
سی پی ائی ایم اور سوپر اسٹار رجنی کانت کی فلم ’’ کبالی ‘‘ کے ڈائرکٹر پی اے راجنیتھ فلم’’میرسل ‘‘ کے بچاؤ میں آگے ائے اور بی جے پی سے فلم میں سین کاٹنے کے متعلق ان کی لوجک کیاہے۔رادھاکرشنن نے ناگرکول میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ فلم پرڈیوسر کو چاہئے کہ وہ فلم میں جی ایس ٹی کے متعلق غیر حقیقی باتوں کو ہٹائے‘‘۔انہو ں نے کہاکہ فلموں کے ذریعہ اداکاروں کو غلط بیانی سے کام نہیں لینا چاہئے اورنہ ہی عوام کو گمراہ کرتے ہوئے سیاسی مفاہمت حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
فلم میں جی ایس ٹی کے متعلق پیش کئے گئے انکشاف کی غلط قراردیتے ہوئے بی جے پی ریاستی صدر ٹامل سائی سانڈورجن نے کہاکہ ’’ فلم میں جی ایس ٹی کے متعلق غلط بیانی سے کام لیاگیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹری راجہ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہاکہ فلم میں جی ایس ٹی کا حوالہ وجئے کی ’’ اقتصادی جانکاری میں کمی‘‘ کا انکشاف کرتا ہے۔فلم میں دعوی کیاگیا ہے کہ سنگا پور میں جی ایس ٹی سات فیصد وصول کیاجاتاہے جبکہ وہاں پر مفت علاج کی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
Mersal was certified.Dont recensor it.Counter criticism with logicl response.Dont silence critics.India will shine when it spks:Kamal Haasan pic.twitter.com/VvXCB2rqQH
— ANI (@ANI) October 20, 2017
https://twitter.com/SriRavishkumar/status/921553186216747013
انہوں نے کہاکہ ’’ سنگا پور میں مفت علاج کے متعلق جو جانکاری دی گئی ہے وہ غلط ہے‘‘۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ہندوستان میں اسکولی تعلیم اور طبی علاج غریبوں کے لئے مفت ہے۔ میرسل صرف مخالف مودی نفرت ہے‘‘۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ جی ایس ٹی کوئی نیا قانون نہیں ہے۔
Show Your Support !!!!
RT 🔁 #Mersal #Thalapathy
LIKE ❤ #Modi #BJP #SupportMersal #MersalVsModi#JosephVijay #BlockbusterMersal pic.twitter.com/pmIUwMQYZV
— Sᴀɪᴊᴏ Aɴᴛᴏɴʏ (@SaijoAntony) October 21, 2017
https://twitter.com/MadrasCentraI/status/921646534034210816
All Media Appreciate #MersalHit #Mersal #Thalapathy #Vijay + @Atlee_dir Rocking pic.twitter.com/zTHCl3Kcu6
— VetriCinemas Madurai (@Vetri_Cinemas) October 20, 2017
https://twitter.com/PaneerSelvamCM/status/921601283231854592
درایں اثناء سی پی ائی ( ایم) نے بی جے پی کی تنقید کو ’’ اظہار خیال کی آزادی پر حملہ ‘‘ قراردیا ہے۔رجنیتھ نے کہاکہ بی جے پی کے مطالبے پر فلم سے جی ایس ٹی کے متعلق مناظر کو ہٹانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے