ممبئی ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں آج ڈومیسٹک صرافہ بازار میں اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر قیمت میں استحکام اور اندرون ملک شادیوں کے سیزن کی بناء خریداری میں اضافہ نے اس قیمتی دھات کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ سونے کی قیمت آج 230 روپئے اضافہ کے ساتھ 26,780 روپئے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی۔