نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج تیسرے دن بھی اس قیمتی دھات کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ فی دس گرام یا ایک تولہ کی قیمت 30 ہزار سے لیکر 30,250 روپئے درج کی گئی۔ صرافہ مارکٹ میں گزشتہ دو سال کے دوران سونے کی یہ سب سے اونچی قیمت ہے۔ شادیوں کے جاریہ سیزن کے باعث جویلری کی خریدی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس طرح چاندی کی قیمت میں بھی 600 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب فی کیلو گرام چاندی 41,600 روپئے ہے۔ اس سال فبروری کے بعد سے سونے کی قیمت میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہاہے۔ ڈالر کے مقابل ہندوستانی روپیہ کی قدر مستحکم ہونے اور ڈالر کی گزشتہ 10 ماہ کے دوران سب سے کم شرح درج ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔