اتوار کے روز دوپہر میں راجدھانی دہلی میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے
نئی دہلی۔ اتوار کے روز دوپہر ہلکے جھٹکوں سے درالحکومت دہلی اس وقت ہل گئی جب چالیس کیلومیٹر دور ہریانہ کے سونی پت میں زلزلہ آیا۔
پی ٹی ائی کی خبر ہے کہ میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کے جھٹکے 4.0تک درج کئے گئے ہیں جس کاوقت3.:37تھا۔
کچھ سکینڈ کے لئے یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔ عہدیداروں کاکہنا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کہیں سے بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے