نئی دہلی : کانگریس قومی صدر راہل گاندھی کے بہنوئی او رکانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا نے سونیا گاندھی کو رائے بریلی اور راہل گاندھی کو امیٹھی سے لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہونے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وڈرا نے بتایا کہ میرے خیال سے امیٹھی او ررائے بریلی کی عوام اس خاندان سے خوش ہورہے ہیں ۔ اور ہمیشہ اسی خاندان کے ساتھ مل کر ترقی کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ باہر نکلتے ہیں اور ہر ایک سے ملاقات کرتے ہیں ۔ ہم رائے بریلی اور امیٹھی کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے ۔ رابرٹ وڈرا دہلی کے کناٹ پیلس کے بال سہیوگ اسکول میں اپنی سالگرہ کی منائی ۔ اس موقع پر انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار کیا ۔ وڈرا نے مزید کہا کہ دراصل میری سالگرہ ایک ہفتہ قبل تھی ۔ میں چاہتا ہو ں کہ میں اپنی سالگرہ بے سہارا لوگوں کے ساتھ مناؤں ۔ اسی وجہ سے میں الگ الگ تعلیمی اداروں میں جاکر اپنی سالگرہ منا رہاہوں ۔
انہوں نے اپنی اہلیہ پرینکا گاندھی کے تعلق سے بتایا کہ وہ سارے ملک کی مدد کرنے میں مصروف ہیں او رمیں یہاں ان بچوں کے ساتھ اپنی سالگرہ منارہاہوں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کیلئے انتخابی ریالی میں شرکت کریں گے ۔