سونپت کے خچر تانے اپنے گدھے ٹیپو کو دس لاکھ میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

سونپت: ہریانہ کے سونپت سے تعلق رکھنے والے ایک خچر تاجر نے اپنے گدھے ٹیپو کی قیمت دس لاکھ مقرر کی ہے جو کسی بھی عام خچر کی قیمت سے دس گناہ زیادہ ہے۔ٹیپو ملک کا سب سے مہنگا گدھا ہے جو فروخت کیاجارہا ہے۔

اس کے مالک 40سالہ راج سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹیپوکوئی معمولی گدھا نہیں ہے۔ عمومی طور پر گدھے ایک لاکھ یا اس سے کچھ زیادہ کی قیمت پر فروخت کئے جاتے ہیں۔راج سنگھ نے کہاکہ ’’ ٹیپو کوئی معمولی گدھا نہیں ہے ۔

ہم خچر کے نسل کو بڑھنے کے لئے اس کا استعمال کرتے ہیں اور یہ اعلی شان گدھا ہے۔وہ عام گدھوں سے سات انچ اونچا ہے۔ مجھے اس کے لئے پانچ لاکھ کی پیش کش روہتک میں بیری میویشی تقریب میں اترپردیش کے تاجر جو جانوروں کی افرائش کرتے ہی نے کی تھی جس کو میں نے مسترد کردیا۔

میں ٹیپو کی انفرادیت اور اس کی اونچلی نسل کی دوگنی قیمت چاہتاہوں ‘‘