حیدرآباد: اُردو اور ہندی کے ممتا ز شاعر عمران پرتاب گڑی نے سونونگم کے اذان پر متنازع ٹوئٹ پر سخت مذمت کی۔سونو نگم نے پیر کے روز لاؤ اسپیکر میں‘ اذان‘ کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے تنازع کھڑا کردیاتھا۔عمران نے اپنے فیس بیک پیچ کے ذریعہ 43سال کے سنگر کو مشورہ دیا کہ وہ انسانیت کا مظاہرہ کریں۔
ملاحظہ کریں عمران نے سونونگم مسلئے پر کیاکہا۔
سونو بھائی
اذان سے اپ کی نیند میں خلل پڑتا ہے چلئے مانا۔
لیکن جن لوگوں کو آپ کے گانے سنکر کان میں درد ہوتا اگر وہ لوگ آپ کے گانوں پر پابندی کی بات کرنے لگیں تو کیاہوگا؟
میرے پڑوس میں ایک مندر ہے ‘ صبح صبح بھجن سن کر میری نیند کھلتی ہے ‘ کبھی کبھی رات بھر کاجاگا رہتا ہوں‘ لیکن کبھی بھی بھجن یا آرتی یا اذان سے چڑ نہیں ہوتی!
آپ کلاکار ہو لوگوں کے جذبوں کا احترام کرنا تو سیکھ لیں!
آپ کو یاد ہے ایک بار آپ بھیکاری بن کر چوراہے پر گا رہے تھے ‘ تو آپ کو بھوکا سمجھ کر جس لڑکے نے کھاناکھانے کے لئے آپ کے ہاتھ میں 12روپئے چپکا دئے تھے اور اپنے اس کو فریم کرواکر رکھا ہے‘ شائد اذان کی آواز اسے لڑکے کی ہو!
انسان بنو یار۔ اس قسم کے کی بیان بازی کے ذریعہ ناتو آپ کو راجیہ سبھا میں جانے کا موقع ملے گا اور نا ہی آپ کو کوئی بڑے انعام سے نوازا جائے گا‘ کیونکہ صرف آپ مقابلے میں ہیں ‘ ابھجیت آپ سے آگے ہیں!