سونو نگم کے لاؤ اسپیکرپر اذان ریمارکس پر طارق فتح نے کہاکہ ’’ صبح ۴بجے کی اذان بند ہونی چاہئے‘‘

ممبئی: بالی ووڈسنگرسونو نگم کے ٹوئٹس ایک اور تنازع کا سبب بنے۔

مذہبی مقامات پرلاؤ ڈ اسپیکرس کو لیکر ان کے حالیہ تبصرے کی وجہہ سے سماج کے مختلف گوشوں سے ان پر تنقید یں کی جارہی ہیں۔ یہا ں تک کہ بالی ووڈ بھی اس مسئلہ پر منقسیم دیکھائی دے رہی ہے۔

سوشیل میڈیا پر اس کا ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ‘ کچھ نے ان کی حمایت تو کچھ لوگ مذکورہ تبصرے پر ناراض دیکھائی دئے۔اب بالی ووڈ سنگر کے مخالف ‘ اذان‘ تبصرے کی حمایت میں متنازع ٹیلی ویثرن شخصیت طار ق فتح نے ٹوئٹ کیا ہے ۔

اور اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ ’’ صبح ۴بجے کی اذان بند ہونی چاہئے‘‘۔

https://twitter.com/sonunigam/status/853758848133242880

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ قبل ازیں سونو نگم نے ٹوئٹ کے ذریعہ صبح کی اذان پر اعتراض جتایااور ہندوستان میں جبری مذہب پرستی کو ختم کرنے کی بات کہی تھی۔

https://twitter.com/sonunigam/status/853761583666806784

اس کے علاوہ انہو ں نے دوسرے ٹوئٹ میں کہاکہ گردوارہ اور مندر میں برقی ک استعمال نہیں ہوتا تاکہ اپنے مذہب کے ماننے والوں کو جگایا جاسکے۔