گوہاٹی:عوام کے سامنے مظاہرے سے باز رہنے کا انتباہ دیتے ہوئے تقریباً 42علماؤں نے 16سال کی ناہید افرین کے خلاف فتویٰ جاری کیاہے۔
رپورٹس کے مطابق مجوزہ تقریب جس کاانعقاد 25مارچ کو ہونے والا ہے کہ پیش نظر ناہید کے خلاف یہ فتویٰ جاری کیاگیا ہے۔
ایونٹ کا مقام ایک قبرستان اور مسجد کے درمیان میں ہے ‘ علماء نے مذکورہ پروگرام کے بائیکاٹ کااعلان کیا اور ناہید سے کہاکہ وہ عوامی مقامات پر مظاہرہ روک دے۔
Assam:42 clerics issue fatwa against young singer Nahid Afreen as the venue of her program was in vicinity of a mosque & a graveyard pic.twitter.com/Fn9N1Wz6GG
— ANI (@ANI) March 15, 2017
آسام میں منگل کے روز 42علماء کا کتابچہ کی شکل میں جاری کردہ فتوی تقسیم کیاگیا تاکہ عوام کو مذکورہ گلوکارہ کے میوزیکل شو پر امتناع عائد کردیاگیا ہے۔
My singing is gift of God I believe it must be properly utilised,not doing so is ignoring God: Singer Nahid Afreen on fatwa against her pic.twitter.com/WVPsPIhb3z
— ANI (@ANI) March 15, 2017
کتابچہ میں لکھا گیاہے کہ مرکزی آسام کے ہوجائی ضلع میں واقعہ لنکا ٹاؤن جو اوڈلیت گروانڈ کے قریب میں واقعہ ہے اور 25مارچ کو منعقد کیاجانے والی میوزیکل تقریب ’’ شریعت کے خلاف ہے‘‘۔
Was shocked & broken from inside at first, but many Muslim singers gave me inspiration to not quit music, will never do so: Nahid Afreen pic.twitter.com/6RAmbs38dp
— ANI (@ANI) March 15, 2017
فتویٰ میں مزیدلکھا ہے کہ ’’ اگر مسجد ‘ عید گاہ‘مدرسہ اور قبرستان کے اطراف واکناف کے میدان میں مخالف شریعت عمل جیسے میوزیکل نائٹ منعقد کی جائے گی تو ہماری نوجوان نسل پر اللہ کا غضب نازل ہوگا‘‘۔
دسویں جماعت کی طالب علم ناہید جو کہ سال 2015ٹی وی ریالٹی شوکے انڈین ائیڈل میں دوسرے نمبر پر تھی کو جب فتوی کے متعلق معلوم ہوا تو وہ حیرا ن ہوگئی ۔
مذکورہ سنگر نے کہاکہ ’’ پہلے مجھے حیرانی اور افسردگی ہوئی ‘ کئی مسلم گلوکاروں نے مجھے حوصلہ دلایا اور کہاکہ میں موسیقی جاری رکھوں‘ ایسا کبھی نہیں ہوگا‘‘۔
ناہید پہلی بالی ووڈ فلم کا گیت سوناکشی سنہا کی فلم اکھیرا کے لئے سال 2016میں گایا تھا