سوشیل میڈیا پرمودی کی قابل اعتراض تصوئیر پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک25سالہ مسلم نوجوان کو کیا گرفتار

مورینا۔مدھیہ پردیش کے بنموری ٹاؤن سے ایک شخص کو گرفتار کیاگیا جس پر الزام ہے کہ اس نے وزیراعظم نریندر مودی کی قابل اعتراض تصوئیر کو سوشیل میڈیا پر گشت کروائی۔ جمعہ کے روزپولیس نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے۔

بنموری کے سب ڈویثرنل افیسرآف پولیس ( ایس ڈی یو پی) اتما رام نے کہاکہ ’’اسلم خان عمر پچیس سال جو ایک موبائیل فون کی دوکان چلاتا ہے کو جمعرات کے روزپولیس میں حراست میں لیااس پر وزیراعظم نریندر مودی کی قابل اعتراض تصوئیر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام ہے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ بی جے پی ورکرس سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر تصوئیر وائیرل تصوئیر کے ساتھ رجوع ہوئے اور انہوں نے بی جے پی بنمور صدر رامبران ماوائی کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن کے روبرو احتجاجی دھرنا بھی منظم کیا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ایک ایف ائی آراسلم خان کے نام پر درج کیاگیا اور مزید تحقیقات جاری ہے۔