سورت: جی ایس ٹی کے خلاف ٹکسٹائیل ٹریڈرس کی بڑی ریالی

سورت: گجرات کے سورت میں ٹکسٹائل ٹریڈرس نے ایم ایم ایف پر جی ایس ٹی کے خلاف بڑی احتجاجی ریالی منظم کی ۔انہو ں نے ضلع کلکٹر سے اس ضمن میں تحریری نمائندگی بھی کی۔

https://twitter.com/chiragpatel0055/status/883641931816947717

ریالی پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوئی‘ ایک چھوٹا او رمعمولی واقعہ بھی صورت کے رنگ روڈ علاقے میں واقع ٹکسٹائیل مارکٹ سے نکالی اس ریالی کے دوران پیش نہیں آیا۔مذکورہ ریالی کو مارکٹ کے تین کیلومیٹر حدود کے اندر ہی رکھنے کی اجازت دی گئی جبکہ پولیس نے کلکٹر دفتر کو پہنچنے والے دوسرے ساتھ کیلومیٹر والے راستے سے ریالی کو گذرنے نہیں دیا۔

https://twitter.com/DosiView/status/883720518171480065

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے پولیس نے مارکٹ علاقے میں حفاظتی اقدامات کئے تھے۔پولیس محکمہ نے ٹکسٹائیل ٹریڈنگ مارکٹ حدود سے باہر نہ جانے کی شرط پر ہی ریالی کو منظوری دی ۔

جون 5کو سورت ٹکسٹائیل ٹریڈرس نے اس احتجاج کی شروعات کی تھی۔جی ایس ٹی سنگھرش سمیتی اراکین نے جمعہ کے روز یونین منسٹر اسٹیٹ فار روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی وے مانسوکھ منڈاویا سے ملاقات کی جنھوں نے بھروسہ دلایا کہ ان کے سوالا ت کو وہ جی ایس ٹی کونسل کے سامنے پیش کریں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=0Xuo2Oq5iHU

تاہم انہوں نے ایم ایم ایف سے پانچ فیصد جی ایس ٹی کی بات کو مسترد کیا۔ منڈاویا نے ان سے ریالی منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی مگر احتجاجیوں نے کہاکہ وہ مسئلے کے حل تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔