سوامی اگنی ویش کامسجد مندر کی سیاست پر بڑا بیان ۔ ویڈیو

بابری کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے سوامی اگنی ویش کہتے ہیں کہ بڑے بڑے بھکتوں جیسے تلسی داس وغیر ہ نے کبھی بھی اس بات کا حوالہ نہیں دیا کہ بابر کے سپہ سالار تلسی داس نے رام کا مندر مسمار کرکے وہاں پر بابر کے نام سے مسجد تعمیر کی ہے اور اڈوانی جی اس با ت کا دعوی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت نہیں ہے۔سوامی اگنی ویش نے کہاکہ یہ مسجد مندر کی سیاست کرتے ہوئے فرقہ پرست طاقتیں ملک کو باٹنے کاکام کررہے ہیں۔

سوامی نے اپنی تقریر میں اسبات کی طرف اشارہ کیا کہ ایودھیا میں جہاں رام مندر کی تعمیر کے دعوی بی جے پی اور دیگر ہندوتوا طاقتیں کررہی ہیں وہ دراصل حقیقت پر مبنی نہیں ہے ۔

کیونکہ تاریخ کے حوالوں سے ایسا کوئی ثبوت نہیں ملتا جس سے یہ ثابت کیاجاسکے وہاں پر پہلے مندر تھا جس کو مغل حکمران نے مسمار کرکے مسجد کی تعمیر کی ہے۔ ویڈیو ضروردیکھیں