سوارہ بھاسکر نے ہجوم کے ہاتھوں ہونے والی درندگی کو روکنے کی عوام سے اپیل کی۔ ویڈیو

فلم اداکارہ سوارا بھاسکر کا یہ ویڈیو حقیقت میں دلوں کو چھولینے والے ہے جس میں انہوں نے ایک نعرہ دیا’ماں کرے مانو سرکشا‘جس کا مطلب ہے کہ ماں اب کرے انسانیت کی حفاظت ‘ یہاں ویڈیو دن پہلے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیاگیا تھا ۔

ویڈیو کے ذریعہ انہوں نے 7جولائی کو سیول سوسائٹی کی جانب سے ملک بھر میں منعقد ہوئے ناٹ ان مائی نیم احتجاج میں تمام امن پسندہندوستانیوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کے مقصد سے پوسٹ کیاگیاتھا۔ اس وقت سے لیکر اب تک ہزاروں لوگوں نے اس ویڈیو کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس پر اپنے رائے دے رہے ہیں۔

کوئی اس ویڈیو کی ستائش کررہا ہے تو کوئی ویڈیو پوسٹ کرنے والی اداکارہ کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو انہیں تنقید کا نشانہ بنارہا ہے ۔

سیکولر اور امن پسندوں کے لئے جہاں پر یہ ویڈیو او رسوشیل پلیٹ فارم ہجوم کے ہاتھوں ہونے والے درندگی کے خلاف جدوجہد میں شدت پیدا کرنے کا جہاں پر ہتھیار ثابت ہورہا ہے وہیں پر دائیں بازو نظریات کی حامل تنظیموں کارکنوں کے لئے ویڈیو کی مقبولیت تکلیف دہ ثابت ہورہی ہے
#NotInMyName