کلکتہ:ڈھولہ گڑہ فسادات کے مسئلہ پر حکمران ترنمول کانگریس کے خلاف اپوزیشن کی تنقیدوں کے پیش نظر ٹی ایم سی نے آج یہ الزام عائد کیاکہ مقامی واقعات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لئے بی جے پی ۔
Rise & Shine. https://t.co/fPeXP2fXff
— Derek O'Brien | ডেরেক ও'ব্রায়েন (@derekobrienmp) December 30, 2016
آر ایس ایس سوشیل میڈیا پر گمراہ کن مہم چلارہی ہے۔ٹی ایم سی کے قومی ترجمان ڈیرک وابرین نے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ مقامی مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لئے سنگھ پریوار کو مہارت حاصل ہے اورسوشیل میڈیا پر اپنی عادت کے مطابق اس طرح کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں
جبکہ حکومت نے فسادات میں ملوث فرقہ پرست طاقتوں کو شکست فاش دے دیاتھا س کے باوجود ان کی عقل ٹھکانے پر نہیں آئی اورسوشیل میڈیاپر جعلی تصاویر‘ بے بنیاد افواہیں‘ بیمار ذہنیت اور لاکھوں روپئے کا استعمال کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگرچیکہ بی جے پی او رآر ایس ایس ڈیجٹل انڈیا کی بات کرتے ہیں لیکن عملاً تفرقہ پسند انڈیا کو فروغ دے رہے ہیں