سنگاپور کی مسجد اور مندر کو وزیراعظم مودی کا دورہ

سنگاپور۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے ایک قومی باغیچہ کو وزیراعظم نریندر مودی سے موسوم کیا گیا، جہاں انہوں نے دورہ کیا تھا۔ مودی نے جو سنگاپور کے تین روزہ پر ہیں، اس ملک کی قدیم ترین مندر کے درشن کرتے ہوئے پوجا کی۔ جنوبی ہند کی ریاست ٹاملناڈو کے اضلاع کے گاپٹنم اور کوڈالمور کے مہاجرین نے 1827ء میں مریماں دیوی کی یہ مندر تعمیر کروائی تھی۔ وزیراعظم نے چائنا ٹاؤن میں واقع چولیہ مسجد کا نظارہ بھی کیا جو اس زمانہ کے تاجرین بزرگ انصار صاحب کی قیادت میں ہندوستانی کارو منڈل ساحل کے مسلم تاجرین نے تعمیر کروائی تھی جس سے ان دونوں ملکوں کے مابین عوام سے عوام کی سطح پر صدیوں قدیم تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔ چولیہ مسجد بھی سنگاپور کی چند قدیم ترین مساجد میں شمار کی جاتی ہے جو 1826ء میں تعمیر کی گئی تھی۔ وزیراعظم مودی نے میزبانی وزیر ثقافت گریس خوہائی ائین کے ساتھ بدھ مندر بھی دیکھی جہاں لارڈ بدھا کے دندان(دانت) موجود رکھے گئے ہیں۔