نئی دہلی۔ سال1992میں ہوئے رام مندر اندولن کی یادیں دوبارہ سے لوگوں کے ذہن میں تازہ ہوجائیں گی۔راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ او روشواہندو پریشد نے25نومبر کو ’ ایودھیا چلو‘ پروگرام کی ایسی ہی تیاری کی ہے۔
وہاں ہونے والے دھرم سبھا کے لئے لکھنو کے ماحول کو پوری طرح سے موافق بنایاجائے گا۔ گھر گھر میں مندر کی تعمیر کے لئے چراغ جلائے جائیں گے اور گھر وں پر بھگوا ترنگا لگانے جیسے کئی شعور بیداری پروگرام 24نومبر کی رات تک مقرر کردئے گئے ہیں
۔راجدھانی میں 18اور23نومبر کو ’ سنکلپ یاترا‘ کے نام سے بائیک ریالی نکالی جائے گی۔ اتوار کے روز مذکورہ بائیک ریالی گیارہ علاقوں سے نکالی گئی۔راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ نے لکھنو کو 39حصوں میں تقسیم کیاہے ۔
مذکورہ بائیک ریالی میں سبھی علاقوں کے سیوم سیوک اکٹھا ہونگے ۔ دوپہر ایک بجے سے ریالی نکالنے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔
بڑی تعداد میں1090چوراہوں پر نوجوانوں کو ریالی میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیاگیا ہے۔
مذکورہ ریالی گوتم نگر ‘ اندرا نگر ہوتے ہوئے ‘ پالی ٹیکنیک سے ہوتے ہوئے بی بی ڈی پر جاکر ختم ہوگی۔
اسی طرح سے سبھاش نگر کی ریالی حسین گنج ‘ کینڈ روڈ ‘ عالم باغ‘ سے ہوتے ہوئے اودھ چوراہے پر جائے گی اور واپس جی پی او پر ختم ہوگی ۔ ان تمام کے ہاتھوں میں لال جھنڈے ہونگے او ریہ چلو ایودھیا کے نعرے لگائے گے۔