مشہور ڈائرکٹر راج کمار ہیرانی کا اگلا پراجکٹ سنجے دت کی حقیقی زندگی پر فلم کافی تجسس بھرا ہوتا جارہا ہے ۔
حالیہ دنوں میں سوپر اسٹار عامر خان سے رجو ع ہوکر سنیل دت کا کردار اداکرنے کی بات کہی گئی ہے جبکہ سنجے دت کے کردار کیلئے رنبیر کپور سے بات کی جارہی ہے۔اب سنجے دت کے قریبی دوستوں کو بھی فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کی بات کی جارہی ہے ۔
سلمان خان بھی اس فلم کا حصہ بننے جارہے ہیں مگر یہ بات اب تک واضح نہیں ہوئی کہ وہ اس فلم میں راست کام کریں گے یا پھر فلم کو اپنی آواز دیں گے۔حالیہ دنوں میں رنبیر کپور نے اپنے نئے اوتار جس میں بڑھی ہوئی داڑھی‘ موچ اور ماتھے پر ٹیکے کے ذریعہ اپنے مداحوں کو چونکا دیا۔
رنبیر کپور کا یہ نیا اندازسنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں یعنی شروعاتی زندگی سے یاروڈا جیل سے رہائی تک کے مناظرکو اجاگر کرتا دیکھائی دے رہا ہے۔
مذکورہ 34سال کے اداکار اس بائیو پک کے لئے زیادہ وقت دے رہے ہیں۔ وہ سنجے دت کی طرح دیکھائی دینے کے لئے وزرش کے ساتھ ساتھ اپنے جسم پر ٹاٹوز پر اتاررہے ہیں۔
رنبیر سنجے دت کے منفرد انداز کو اپنانے کے لئے ان کے 200گھنٹوں کے فوٹیج کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔ اور 90دہے کے سنجے دت کی طرح دیکھائی دینے کے لئے ویگ کا بھی استعمال کررہے ہیں۔
سنجے دت کی ساتھی اداکارہ مینشاء کوئیرالہ اس کڑی میں دت کی ماں نرگس کا رول ادا کریں گی۔ فلم سال2017کے ڈسمبر تک اسکرین پر آجائے گی۔