سنجو کا ٹریلر دیکھنے کے بعد رشی کپور کا ردعمل ۔ ویڈیو

نئی دہلی۔ بالی ووڈ کے سینئر اسٹار رشی کپورنے رنبیر کپور کی فلم سنجو کا ٹریلر دیکھنے کے بعد فخریہ انداز میں کہاکہ فلم کا بے چینی سے انتظا رہے گا۔

اپنی آنے والے فلم 102ناٹ اؤٹ کے اسٹار رشی کپور نے مئی 30کو بین الاقوامی سطح پر ٹریلر کی ریلیز سے قبل اس کا مشاہدہ کرنے کے بعد اپنے بیٹی کے کام سے متاثرہوکر جذباتی نظر ائے۔انہوں نے کہاکہ ’’ راج کمار ہیرانی نے رنبیر کو مایہ ناز انداز میں پیش کیا ہے۔

لڑکے نے بہت شاندار کام کیاہے۔ مجھے اس پر ناز ہے۔ میں نیتو( کپور) اور رنبیر کپو ر کی قسم کھاکر کہتا ہوں میں نے سمجھ پایا کہ وہ رنبیر ہے۔ میں سمجھا کہ وہ سنجے دت ہے‘‘۔