مرادآباد۔25 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اداکارہ سناکشی سنہا کے دھوکہ دینے پر شو آرگنائزر پرمود شرما نے زہر کھا لیا۔ اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر آرگنائزر دلبرداشتہ ہو گیا اور زہر پھانک لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شو آرگنائزر پرمود شرما نے ’’فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ پروگرام‘‘ کے نام سے گزشتہ سال شو منعقدکیا تھا جس میں سناکشی سنہا کو ایوارڈ دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا تاہم وہ پیسے لینے کے باوجود نہ آئیں۔ پرمود شرما نے مقدمہ درج کروایا لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی، جب آرگنائزر کی فریاد نہیں سنی گئی تو اس نے زہرکھا کر اپنی جان دینے کی کوشش کی جسے بچا لیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔