ممبئی ۔ جمعرات کے روزاے ٹی ایس کو ایک ہندو تنظیم سے وابستہ رکن کے گھر پر دھاوے کے دوران اٹھ بم کے علاوہ بڑی مقدار میں بم تیار کرنے کا ساز وسامان بھی دستیاب ہوا ہے۔مبینہ طور پر کہاجارہا ہے کہ ملزم ویبھو راؤت ہندو تنظیم سناتھن سنستھا کارکن ہے۔
دھماکو مادہ میں گن پاوڈر‘ سلفر اور کچھ ڈیٹونیٹرس بھی شامل ہیں جو اس کے دوکان سے برآمد ہوئے ۔ ایک اندازہ کے مطابق برآمد دھماکو مادہ کے ذریعہ کم سے کم دودرجن بم تیار کئے جاسکتے ہیں۔پچھلے کافی عرصہ سے ممبئی اے ٹی این ویبھو کی سرگرمیو ں کی نگرانی کررہی تھی۔
چند دن قبل ممبئی اے ٹی ایس کو اس بات کی جانکاری ملی تھی کہ ممبئی‘ پونا‘ اور ناگپورکے بشمول مہارشٹرا کے مختلف حصوں میں دھماکوں کی تیاری کی جارہی ہے۔
جمعہ کی صبح تک ویبھو کے گھر کی تلاشی کاسلسلہ جاری رہا ‘ دھاوے کے دوران ملزم ویبھو بھی گھر میں موجودتھا۔فی الحال ملزم کو گرفتار کرکے پولیس تحویل میں رکھا گیاہے۔