پونا/گوا/ممبئی۔مہارشٹرا میں دھمکے کرنے کی سازش میں گرفتار ملزم ویبھو راؤت کے گھر سے ملے کمیکل پاؤڈر کا خلاصہ دھماکو مادہ کی شکل میں ہوئی ہے۔اے ٹی ایس مہارشٹرا کا کہنا ہے کہ وہ بے حد خطرناک مادہ ہے جس سے پچاس سے ساٹھ بم تیار کئے جاسکتے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ گرفتاری ملزمین کی سازش تھی کہ اس سال نومبر او رڈسمبر میں ہونے والے سن برن فیسٹول میں بھی بم بلاسٹ کئے جائیں۔
واضح رہے کہ اے ٹی ایس کو گاؤ رکشہ اور سناتھن سنستھا کے حمایتی ویبھو راؤت کے نالاسوپارہ میں واقعہ گھر سے الگ الگ کمیکل پاؤڈر برآمد ہوئے تھے جس کا وزن قریب 24کیلوتھا اس کے علاوہ اے ٹی ایس نے ویبھو کے گھر سے 22بم بھی ضبط کئے جو پانچ سے چھ سو گرام وزن کے ہیں۔
دھماکو مادے برآمد ہونے کے ساتھ ہی تحقیقات کرنے والوں نے بڑی دہشت گرد سازش کا خلاصہ کیاہے۔ ایک سینئر ائی پی ایس عہدیدار نے بتایاپاپولر سن برن میوزک فیسٹول 2018جو اسی سال نومبر اورڈسمبر میں منعقد ہونے والا ہے کو ملزمین نے اپنے ٹارگٹ میں شامل کیاتھا۔
سن برن فیسٹول ہر سال شہر پونے کے قریب ہوتا ہے۔ جوایک الکٹرانک ڈانس میوزک فیسٹول ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شامل ہوتے ہیں۔
اے ٹی ایس نے عدالت میں بتایا تھاکہ گرفتارشدہ ملزمین نے پچھلے سن برن فیسٹول میں دھماکہ کا بھی منصوبہ بنایاتھا جس کو وہ مخالف ہندو فیسٹول مانتے ہیں مگر ان کی سازش ناکام ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق برآمد کئے گئے بم پچھلے سن برن فیسٹول سے قریب ایک ماہ قبل بنائے گئے تھے۔
پچھلے ماہ نالا سوپرا میں دھاوے کے دوران پاؤڈر ملنے کے بعد اے ٹی ایس نے اسے ریاست کے فارنسک ٹیم کے حوالے کردیاتھا ۔ فارنسک رپورٹ میں اس بات کی توثیق ہوئی ہے کہ برآمد ہوئے پاؤڈر دھماکو مادہ ہے۔ اے ٹی ایس نے اس معاملے میں اب تک نو لوگوں کو گرفتار کیاہے جس میں راؤت بھی شامل ہے۔