جنوبی مشرقی امریکی کی ریاست ہیتھی میں سمندری طوفان متھیو نے بڑی تباہی مچائی ۔ مذکورہ طوفان کی زد میںآکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 264کو تجاوزکرگئی ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے حالات کے پیش نظر اسٹیٹ ایمرجنسی کے اعلان کی عہدیداروں کوہدایت دی۔
جنوبی ہیتھی میں اٹھاے سمندری طوفان متھیو کے اندرون ایک گھنٹے میں ہی ایمرجنسی عملے نے Francois Anick Joseph وزیر داخلہ کو 108افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی۔سال 2007کے بعد سمندری طوفان نے کیربین سمندر میں اتنی بڑی تباہی مچائی۔ 260کیلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مذکورہ طوفان کیربین سمندر میں داخل ہوا۔
جوزیف نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق طوفان کی وجہہ سے اب تک بیس ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں جبکہ عہدیداروں کے مطابق نقصان کی تفصیلات کاحکام کی جانب سے جائزہ لیاجارہا ہے۔زیادہ تر متاثرین کی موت درختوں او رمٹی کے تودے گرنے کی وجہہ سے ہوئی ہے جبکہ دیگر اموات سیلاب کے پانی میں ہنے کی سبب پیش ائے ہیں۔
زینوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلورایڈا میں ایمرجنسی نفاذ کردئے جانے کے بعد محکمہ ہوم لینڈ سکیوریٹی اور فیڈل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کو آفت سماوی سے پیش ائے حالات میں راحت پہنچانے کی ذمہ داری تفویض کردی گئی ہے۔صدی کے سب سے بڑی تباہی مچانے والے سمندری طوفان کے متعلق سمندر کے کنارے رہنے والے 1.5ملین باشندوں کونقل مقام کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے احکامات بھی جاری کردئے گئے ہیں۔
گورنر فلوریڈا ریک اسکاڈ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ یہ’’ ایک خطرناک طوفان ہے جو ہمیں ہلاک کردے گا اور ہمارے پاس زیادہ وقت بھی نہیں ہے ‘‘۔ یوایس قومی آفاس سماوی سنٹر میامی کے بموجب متھیوسب سے زیادہ طاقتور اورہولناک طوفان ہے۔
سنٹر کے مطابق ایسٹ کوسٹ سے چار طوفانوں کے ٹکرانے کے بعد سمندر میں پیدا ہوئی تباہی کا نتیجہ متھیو سمندری طوفان ہے۔امریکی کے محکمہ سمکیات نے جمعرات کے روز ہی انتباہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہاتھاکہ سمندری طوفان متھیو تیزی کے ساتھ امریکی کی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے بعد دو ملین افرادکو ساحلی علاقو ں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔