امیٹھی: مرکزی وزیر و رکن پارلیمنٹ امیٹھی سمرتی ایرانی کے قریبی ساتھی سریندر سنگھ کے قتل کے معاملہ پولیس نے اصل مجرم کو آج گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مجرم کی شناخت وسیم کی حیثیت سے کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وسیم گرفتاری کے دوران بھاگنے لگا جس کی وجہ سے اس کے پیر میں گولی ماری گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور دواخانہ میں زیر علاج ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مزید پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ان سب کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سریندر سنگھ جو براؤلی گاؤں کا سابق سربراہ رہ چکا ہے۔ اسے ۵۲/ مئی کو امیٹھی میں گولی ماردی گئی تھی۔ اسے فوری دواخانہ لیجایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران فوت ہوگیا۔