سمجھوتا ایکسپرس کے چار ملزمین بری

پنچکولہ-ہریانہ میں پنچکولہ کی خصوصی این آئی اے عدالت نے 18 فروری 2007 کو پانی پت کے دیوانہ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک دہلی -لاہور سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین میں ہونے والے دھماکہ کے اہم ملزم اسیمانند سمیت چاروں ملزمان کو آج بری کر دیا۔بری ہونے والے تین دیگر ملزمان لوکیش شرما، کمل چوہان اور راجندر چودھری ہیں۔

چاروں ملزمان میں سے صرف اسیمانند ہی ضمانت پر باہر تھے جبکہ باقی تینوں عدالتی حراست میں تھے ۔ اس معاملے میں کل آٹھ ملزمان تھے جن میں سے ایک سنیل جوشی کے معاملے کی سماعت کے دوران موت ہو چکی ہے اور تین دیگر ملزمان رام چندر کلسنگرا، سندیپ ڈانگے اور امت فرار ہیں۔

انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے .

واضح رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کے دھماکہ میں 68 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔ مرنے والوں میں زیادہ تر پاکستانی شہری تھے ۔ ان میں 16 بچے اور چار ریلوے اہلکار بھی شامل تھے ۔