سلمان کی’ ٹیوب لائٹ‘کادوسرا دن سال2017کا سب سے بہترین دوسرا دن

نئی دہلی:سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ بالآخر توقع کے مطابق ریلیزہوگئی۔ باکس آفس پر بھی فلم کی بہترین شروعات رہی ہے۔

باکس آفس کے مطابق انڈیا میں سلمان خان کی فلم نے پہلے روز ہی 20.50-21کروڑ کی کمائی کی ہے۔ مذکورہ کلکشن باہو بلی سے 50فیصد کم ہے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم رائس نے پہلے دن 20.42کروڑ کی کمائی کی تھی‘ مگر وہ فلم 3400اسکرین پر ریلیز ہوئی تھی جبکہ ’ٹیوب لائٹ‘4400اسکرین پر ریلیز کی گئی ہے۔

ایسٹ پنجاب اور دہلی میں ٹیوب لائٹ نے شاندار کمائی کی ہے‘مگر گجرات اور ویسٹ بنگال میں فلم کی اچھی شروعات نہیں رہی ہے۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’ٹیوب لائٹ‘میں اداکارہ سہیل خان ‘ کمسن اداکار متین رائے تانگو‘ چینی اداکار زہو زہو اور انجہانی اوم پوری اہم کرداروں میں ہیں۔