جودھپور۔اداکار سلمان خان مزیدایک رات جودھپور کی جیل میں گذاریں گے کیونکہ جمعہ کے روز ضمانت کی عرضی پر سنوائی کے بعد عدالت نے ہفتہ تک فیصلے کو ملتوی کردیاہے۔
A decision on #SalmanKhan 's bail plea on Saturday#SalmanConvicted #BlackBuckPoachingCase #SalmanGuilty
Read @ANI story | https://t.co/TLdUOuUmSV pic.twitter.com/NXRsh3CPNk
— ANI Digital (@ani_digital) April 6, 2018
ضلع اور سیشن کورٹ کے جج رویندر کمار جوشی نے 1998کے کالے ہرن شکار کیس کی سنوائی کے بعد جمعرات کے روز بالی ووڈ سوپر اسٹارسلمان خان کو مجرم قراردیاتھا۔
#TopStory: Jodhpur Sessions Court to hear bail application matter of #SalmanKhan in #BlackBuckPoachingCase (file pic) pic.twitter.com/0KpLQOUZU7
— ANI (@ANI) April 6, 2018
سلمان کے وکیل مہیش بورا نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عدالت وکیل دفع اور وکیل استغاثہ کی بحث پر ایک ساتھ سنوائی کریگا۔
بورا نے کہاکہ’’یہ سنوائی کل تک کے ملتوی کردی گئی ہے‘‘۔ عدالت کی کاروائی کے بعد سلمان کو مزیدایک رات جودھپور سنٹرل جیل میں گذارنی پڑیگی جہاں پر وہ جمعرات روز سزا سنائے جانے کے بعد بیرک نمبر ایک میں قید کئے گئے ہیں