ممبئی: سوپر اسٹار سلمان خان فلم ’’ دنگل ‘‘ میں عامر خان کی اداکاری کی ستائش کی او رکہاکہ میں انہیں ذاتی طور پر پسند کرتاہوں مگر جب میں ان کے ہنر کا دیکھتا ہوں تو مجھے حسد پیدا ہوتا ہے ‘ انہوں نے بائیوپک میں بہترین کام کیاہے۔
سلمان خان نے کہاکہ میری فیملی کو بھی عامر کی فلم ’’ دنگل ‘‘ میری اپنی فلم سلطان سے زیادہ پسند ائی۔سلمان کی فلم ’’ سلطان‘‘ہریانہ کے ایک خیالی پہلوان کی کہانی ہے جبکہ عامر کی فلم ’’ دنگل‘‘ حقیقی زندگی کے پہلوا ن’’ مہاویر سنگھ پھوگٹ ‘‘کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔
My Family saw #Dangal today evening and thought it was a much better film than #Sultan. Love u personally Aamir but hate u professionally ! pic.twitter.com/sJlDG7u95c
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) December 22, 2016
اس فلم میں عامر پھوگٹ کا کردار نبھا رہے ہیں جو ایک سابق قومی چمپئن ہے جو اپنی لڑکیوں کو پروفشنل ریسلر بننے کی تربیت دیتا ہے۔’’ دنگل ‘‘ میں شاکشی تنوار‘ فاطمہ صناء شیخ او رزائیرا وسیم نے بھی کام کیا ہے ‘ آج سے سنیما گھروں میںیہ فلم ریلیز ہوئی
To all those who complain that I come once in two years… https://t.co/WOoPul6n0R
— Aamir Khan (@aamir_khan) December 16, 2016