پاکستانی فلمی ادکاروں پر تازہ حملہ کرتے ہوئے وی ایچ پی لیڈر ورکن پارلیمنٹ سادھوی پراچی نے کہاکہ پاکستانی اداکاروں کو اپنے ملک میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور کوئی بھی ہو بشمول سلمان خان ‘ شاہ رخ خان ‘ عامرخان پاکستانی فلمی ادکاروں کی تائیدکرنے والوں کو ہندوستان چھوڑ کر پاکستان چلے جانا چاہئے۔
پاکستانی اداکاروں کے خلاف احتجاج کے بعد سلمان خان کے بیان جس میں انہوں نے کہاکہ تھا’’ وہ اداکار ہیں دھشت گرد نہیں‘‘ کہ ردعمل میں سادھوی پراچی نے یہ بات کہی ہے۔سادھوی پرچی نے کہاکہ اگر کوئی پڑوسی شرافت کے ساتھ رہتا ہے تو بہت اچھی بات ہے مگر وہی پڑوسی اگر گندے پڑوسی کو تو سبق سیکھانا ضروری ہوجاتاہے۔
مہاتما گاندھی کو تقسیم ہند او رکشمیر مسلئے کاذمہ دار ٹھرائے جانے کے جواب میں سادھوی پراچی نے کہاکہ گاندھی کبھی بھی میرے ائیڈیل نہیں رہے ۔ میں ناتھو رام گوڈسے کی بھگت ہوں جنھوں نے گاندھی کو گولی مار کر ہلاک کیاتھا۔