سلمان خان کی فلم ’’ بھارت ‘‘ کاٹریلر ریلیز ، عید الفطر کے موقع پر فلم ریلیز 

ممبئی : ۲۷؍ دسمبر کو سلمان خان کے مداح امید کررہے تھے کہ ان کی سالگرہ پر ان کی آنے والی فلم ’’ بھارت ‘‘ کا ٹریلر جاری کیا جائے گا ۔ چونکہ عام طور پر سلو بھائی اپنی سالگرہ پر شائقین کو اس طرح کا تحفہ دیتے ہیں ۔ اس موقع پر سلمان خان کی آنے والی بلاگ باسٹر فلم بھارت کا ٹریلر جاری کیا جائیگا ۔

ٹائیگر زندہ اور سلطان جیسی فلمو ں کی ہدایت کرنے والے علی عباس ظفر نے اس فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں او ر اس فلم کو سلمان خان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری پرڈیوس کررہے ہیں ۔ ابھی اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے ۔ اس فلم میں سلمان خان او رکٹرینہ کیف کے علاوہ تبو، سنیل گرور اور جیکی شراف اہم کردارادا کررہے ہیں ۔ یہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔