حیدرآباد۔فلم ویرگتی میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کرنے والی بالی ووڈ ادکارہ پوجا ڈاڈول ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں اور پچھلے پندرہ دنوں سے ممبئی کے سیوری اسپتال میں ان کا علاج چل رہاہے وہ اسپتال میں اکیلی ہیں اور علاج کے لئے ان کے پاس پیسے بھی ندارد ہیں۔
اپنے مشکل وقت میں اداکارہ کو سلمان کی خان مدددرکار ہے۔ نوبھارت ٹائمز ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہاکہ’’پچھلے چھ ماہ سے میرا ٹی بی کا علاج کیاجارہا ہے میں سلمان خان سے مددکے لئے رجوع ہونے کی کوشش کررہی ہوں مگر اب تک ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
اگر وہ میرا ویڈیو دیکھیں تو ہوسکتا ہے میری مدد کریں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ’’ میں نے کئی سال تک گوا میں کاسینو چلایا مگر اب میرے پاس پیسے نہیں ہیں فی الحال میں ایک چائے کی پیالی کی بھی محتاج ہوں‘‘۔
انہو ں نے انکشاف کیا کہ ٹی بی کی بیماری کا پتہ چلنے کے بعدمیرے شوہر اور گھر والوں نے انہیں گھر سے نکال دیا۔تفصیلات کے لئے پوجا نے اتل اگنی ہوتری کے مقابل فلم ’ویرگتی ‘کے علاوہ ’ہندوستان‘ ڈبڈبا‘انتقام‘ اور سندور کی سوگند ھ‘ میں اداکاری کی ہے