ممبئی: بالی ووڈ کے سوپراسٹار سلمان خان جنھوں نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ای سیکل لانچ کی ہے جو بینگ ہیومن برانڈ کے تحت ہے‘ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ان کی کوشش کا مقصد زمین کو بہتر رکھنے میں تعاون کرنا ہے۔پیر کے روزائی اے این ایس سے ای میل انٹرویو کے دوران سلمان نے کہاکہ’’ جب میں نے فلموں میں داخلہ لیا ‘ میرے چاہنے والوں میں مجھے قبول کیا ‘ میری فلمیں دیکھنے کے لئے انہو ں نے پیسے خرچ کئے ۔
Check it out – #BeingHumanEcycle is here ! @beingecycle pic.twitter.com/5N96Ydfhx5
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) June 5, 2017
اب میری باری ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کو اس کا بدل دوں‘‘۔انہوں نے مزید کہاکہ ’’ ہم اپنا ٹیکس ادا کرتے ہیں ‘ ہم کرایہ دیتے ہیں اور سب سے اہم بات ہم اپنی ماترا بھومی کے لئے ادا کررہے ہیں‘‘۔ کہاجاتا ہے کہ سلمان خان نے معاشی سال2016-17میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے ہندوستانی ہیں۔مذکورہ اداکارہ جس کو1998جودھپور کالے ہرن شکار کے معاملہ میں مجرم ٹھرایاگیا تھا نے کہاکہ وہ قدرت سے بہت قریب ہیں۔
دودہوں سے شائقین کے دلوں راج کرنے والے دبنگ اسٹار نے کہاکہ ’’ ہم کسان پیشے خاندان کے لوگ ہیں ‘ میرے والداور داد۔ میرے دادا جموں سے ہیں۔ ہمارے تمام کھانے اسکول کے دور سے باندرہ( ممبئی) کے میووں سے بھری جھاڑوںآتے تھے۔ لہذا میں نے گھر اور فارم میں میوے کے درخت ہے لگائے ہیں۔ قدرتی نظام کافی اہمیت کا حامل ہے ‘ ہمیں چاہئے کہ ہم زیادہ سے زیاہ درخت لگائیں‘‘۔ان کی ای سیکل کی قیمت 40,000سے 57000ہے جس کاجس کا بنیادی مقصد کم آلودگی اور کم آوام کے ساتھ موثر شہری نظام کو فروغ دینا ہے ۔
سلمان کی یہ پیش کش بینگ ہیومن برانڈ کے تحت ہے جس کے پہلے سے ہی جویلری اور ملبوسات بازار میں فروخت ہورہے ہیں اور اس سے حاصل آمدنی کو ہندوستان میں پسماندگی کاشکار طبقات سے تعلق رکھنے والی کی تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جاتا ہے۔یہاں ہمیں اس بات کی بھی اطلاع ہے کے سلمان خان اسمارٹ فونس کے کاروبار میں بھی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ اپنے توسیعی منصوبے پر بات کرتے ہوئے اداکار نے کہاکہ ’’ ہم اس زمرے میں داخل ہونے کی شروعات کررہے ہیں‘ ہم بہت چوکنا ہیں۔ اگر لوگ ہمارے مصنوعات کو خریدیں گے اور پسندکرتے ہیں تو ہم دیکھیں گے ۔
ہم چھوٹے پیمانے پر سائیکل اور اسمارٹ فونس کی شروعات کررہے ہیں تاکہ کم سے کم نقصان اور زیادہ سے زیادہ منافع ہوسکے‘‘۔فلمی دنیا میں داخلہ کے ساتھ ہی فٹنس پر سلمان خان نے زیادہ توجہہ مرکوز کی ہے۔ان کے صحت مند جسم نے شائقین کو کسرت کرنے اور جم جانے کی ترغیب دی ہے۔سائیکلنگ کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ ’’ میں اپنے بچپن کے دور سے ہی سائیکل چلاتا آرہاہوں۔ زیادہ اثر والی سائیکل چلانے سے بچے حادثوں کاشکار ہورہے ہیں ۔ ای سائیکل زیادہ آسان اور دوستانہ ماحول میں چلائے جانے والے سائیکل ہے ‘ اس پر بہت آسانی کیساتھ سفر کیاجاسکتا ہے اور ورک آوٹ کے لئے بھی یہ بہتر ہے‘‘۔فٹنس کے بادشاہ کو کئی مرتبہ ممبئی کی سڑکوں پر بذات خود سائیکل چلاتے ہوئے ہم نے دیکھا بھی ہے۔
مذکورہ 51سالہ اداکار نے کہاکہ ’’ کار میں سوار ہونے میں وقت لگتا ہے۔ میں اسٹوڈیو جلد از جلد پہنچنے کے لئے سائیکل کا استعمال کرنے کو میں ترجیح دونگا‘‘۔ اپنی بچپن کی یادووں کو دہراتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ ’’پہلے بار میرے والد نے پچیس پیسے کرایہ پر میرے لئے سائیکل لے کر دی اور کہاکہ تم سیٹ پر بیٹھ جاؤ میں پیچھے کھڑا ہوں مگر وہ نہیں تھے اس وقت میں نے اپنے طور پر سیکل چلائی !جب میں چار پانچ سال کا تھا‘‘ ۔ جہاں تک فلموں کا سوال ہے سلمان خان کی اگلی فلم کبیر خان کی ٹیوب لائٹ ہے جس کی ریلیز کی زور شور سے تیاریاں جاری ہیں۔