فلم ادکار سلمان خان راجستھان کے جودپور اور گوداھا میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران سال 1998ستمبر میں چنکارہ جانور کے شکار کے ملزم تھے نے ایک ٹی وی چیانل کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائرکرتے ہوئے سو کروڑ کا ہرجانہ طلب کیا ہے۔
جاریہ سال اگست میں دائرکردہ مقدمات میں سلمان خان نے دعویٰ کیاہے کہ مذکورہ ٹی وی چیانل نے 1998چنکارہ مقدمہ میں جو اسٹینگ اپریشن کیا ہے فرضی اور بدلے کے ارادے سے کیا گیا تھا۔
چیانل نے دعویٰ کیاتھا کہ چند لوگوں نے سلمان خان کوجود پور میں شکار کرتے ہوئے دیکھا تھایہ او ربات ہے کہ بعد میں مذکورہ عینی شاہدین اپنے بیان سے پلٹی مار کر ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا بھی بات کہی تھی۔
اسی سال24اگست کو پیش ائی سنوائی میں ٹی وی چیانل نے ہائی کورٹ کی ایک رکنی بنچ کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’چیانل نے متعلقہ تمام ویڈیوز اور اس سے وابستہ اسکرپٹ ویب سائیڈ سے ہٹادئے ہیں۔
اکٹوبر کی ابتدائی میں ہوئی سنوائی کے دوران دونوں فریقین نے عدالت میں ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے فریقین کے درمیان صلح جاری کوشش کا حوالہ دیا تھا۔
جسٹس ایس جے کتھا والا جو اس مقدمہ کی سنوائی کررہے نے مقدمہ کے متعلق سنوائی کے لئے 18نومبر کا وقت مقرر کیا ہے۔